جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے پرہرارے پہنچ گئی ہے جہاں میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اوردو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکھیلی جائے گی۔ سیریزکے مکمل پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ سے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریزکی فاتح بابراعظم الیون دورہ زمبابوے پر ہرارے پہنچ گئی۔ قومی ٹیم جنوبی افریقا سے بائیوسیکیورببل میں مقیم ہے۔ اس لیے زمبابوے میں آئسولیشن کی ضرورت نہیں۔ ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز اکیس،تئیس اور پچیس اپریل کو شیڈول ہیں۔
ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں تمام میچز دن میں ہوں گے او رپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔ میزبان اور مہمان ٹیمیں انتیس اپریل سے پہلا اور سات مئی سے دوسرا ٹیسٹ بھی ہرارے میں کھیلیں گی۔ میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرساڑھے بارہ بجے شروع ہوں گے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل گیارہ کھلاڑی اکیس اپریل کو خصوصی فلائٹ سے ہرارے پہنچیں گے اورپانچ روزقرنطینہ میں رہیں گے وہ کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد کھلاڑی قومی ٹیم کے جوائن کرلیں گے۔