امریکا نے روس کو خبر دار کیا ہے کہ اگر حزب اختلاف کے کارکن الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت ہو گئی تو نتائج کے ذمہ دارروسی حکام ہوں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر حزب اختلاف کے کارکن الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت ہوگئی تو نتائج کی ذمہ داری روس پر ہوگی ۔ناوالنی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کمر میں شدید درد اور ٹانگوں کی تکلیف کے لیے فوری طور پر طبی امداد نہ دی گئی تو وہ آئندہ چندروز میں ہی فوت ہوجائیں گے۔برطانیہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ناوالنی کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اورانہیں جیل میں مرنے نہیں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور یورپی یونین نے بھی الیکسی ناوالنی کے علاج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ناوالنی کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے ایک سرکردہ رہنما ہیں جو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سخت ناقد ہیں۔ جنہیں جنوری میں جرمنی سے روس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت کا ذمہ دار روس ہو گا، امریکا
Apr 19, 2021 | 15:17