زمین کا عالمی دن 22اپریل کو منایا جائے گا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 22 اپریل کو زمین کاعالمی دن "ایک ساتھ مل کر ، ہم اپنی زمین کو محفوظ کر سکتے ہیں" کے عنوان سے منایا جائے گا۔دنیا میں سب سے پہلے 1970 کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصدعالمی برادری کی توجہ کرہ ارض کی حفاظت اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کی جانب مبذول کراناہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے ملک کے مختلف حصوں میں حکومتی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کورونا ایس او پیز کے تحت سیمینارز اور آن لائن پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے 1970 سے 2018 کے دوران جنگلی حیات کی 60 فیصد نسلیں معدوم ہوچکی ہیں ۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سنگین اثرات کے باوجود ہمیں اس دنیا کو درپیش زیادہ سنگین ماحولیاتی ایمرجنسی کو نہیں بھولنا چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کرہ ارض میں واضح طور پر اپنے تحفظ و بقاکے لیے آواز اٹھانےکی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...