وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا، تیسرا دور رات 10 بجے شروع ہوگا، مذاکرات کے دوسرے دور میں گورنر پنجاب اور وزیر قانون پنجاب نے حکومتی ٹیم کی نمائندگی کی، کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کا تیسرا دور رات 10 بجے شروع ہوگا، وفاقی وزراءنور الحق قادری اور شیخ رشید احمد بھی شرکت کریں گے۔