اسلام آباد (خبرنگار‘ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 326 ہوگئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 21 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 361 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 662 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 209 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں کرونا کی نئی لہر سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنگھائی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ شنگھائی کے کمیشن برائے صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی نئی لہر میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اور ان کی عمریں 89 سے 91 سال کے درمیان تھیں۔