اسلام آباد (آئی این پی) ستر فیصد پاکستانی ملک میں جلد الیکشن کرانے کے حامی بن گئے‘خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 78 فیصد ‘سندھ میں 68 فیصد عوام جلد الیکشن کرانے کے حامی ‘پنجاب میں 65 فیصد شہریوں نے جلد الیکشن کرانے کے حق میں رائے دی۔پاکستان میں عام انتخابات قبل از وقت ہونے چاہییں یا مقررہ مدت پر ، گیلپ سروے میں پاکستان کی منقسم رائے سامنے آ گئی۔ الیکشن سے متعلق گیلپ نے 100 سے زائد اضلاع میں سروے کیا۔ سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں جبکہ 31 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 78 فیصد جبکہ سندھ میں 68 فیصد عوام جلد الیکشن کرانے کے حق میں ہیں۔ پنجاب میں 65 فیصد شہریوں نے جلد الیکشن کرانے کے حق میں رائے دی ہے۔ بلوچستان سے متعلق اعداوشمار ترتیب نہ دئیے جا سکے۔