جا مشورو پاور ہائوس بند ، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ ،14سے 16گھنٹے کوڈ شیڈنگ 

Apr 19, 2022


حیدرآباد، ہارون آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) جامشورو تھرمل پاور ہائوس سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔ تھرمل پاور ہائوس کے چار یونٹس یومیہ 355 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے تھے۔ ترجمان تھرمل پاور ہائوس کے مطابق پاور ہائوس کی بندش تیل کی عدم فراہمی کے باعث ہوئی ملک میں اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ پاور ہائوس سے 29 مارچ کو بجلی کی پیداوار کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ تھرمل ہائوس پر پی ایس او کے کوئی واجبات بھی نہیں ہیں۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ بچے، بوڑھے بالخصوص روزہ دار نڈھال ہو گئے تو دوسری جانب اس شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلے نے بھی نظام زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔ دن ہو یا رات بجلی کے جانے اور آنے کا کوئی و قت مقرر نہیں ہے۔ بجلی نہ ہونے سے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت بھی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

مزیدخبریں