پوپ فرانسس کا  مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی دینے پر زور


ویٹی کن سٹی(این این آئی)رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے مقبوضہ بیت المقدس  میں تمام مذاہب کے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ اس مقدس شہر میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کے حالیہ واقعات کے تناظر میں عیسائیوں کے تیوہار ایسٹر پرسالانہ خطاب کررہے تھے۔انھوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ مشرق اوسط میں امن قائم ہو، جو برسوں سے جاری تنازعات اور تقسیم کا نشانہ بن رہا ہے۔اس شاندار دن پر آئیے یروشلم میں امن اور اس سے محبت کرنے والے تمام لوگوں، عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے امن کا مطالبہ کریں۔پوپ نے کہا کہ اسرائیلی، فلسطینی اور مقدس شہر میں رہنے والے تمام افراد زائرین کے ساتھ مل کرامن کی خوب صورتی کا تجربہ کریں، بھائی چارے کے ساتھ رہیں اور ہر ایک کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے مقدس مقامات تک آزادانہ رسائی حاصل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...