واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں بے رحم پوتے نے اپنی 82 سالہ دادی کو مہینوں تک فریج میں بند کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ امریکی ریاست جیورجیا کے علاقے آرموکی میں انتیس سالہ روبرٹ کیتھ ٹنچر نامی پوتے نے معمر خاتون کو شاپر بیگ میں بند کر کے فریج میں رکھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ ڈورس نامی ضعیف خاتون دسمبر میں حادثاتی طور پر گھر میں گر کر زخمی ہوئیں تو پوتے نے بجائے ہسپتال لے جانے کے انہیں فریج میں بند کر دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئیں۔
امریکہ میں پوتے نے دادی کو فریج میںبند کر کے مار ڈالا
Apr 19, 2022