ہیلپنگ ہینڈ جعفرآباد کی طرف سے رمضان پیکج کی تقسیم

جعفرآباد(نامہ نگار)مقامیسکول ڈیرہ اللہ یار میں ہیلپنگ ہینڈ جعفرآباد  کے تعاون سے ایک سو یتیم بچوں میں رمضان پیکج   تقسیم کیا گیا کمشنرنصیرآباد فتح محمد خجک کو ہیلپنگ ہینڈ کوارڈینیٹر  لعل محمد شاہین نے بریفنگ دی کہ ہیلپنگ ہنڈ ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ۔کمشنرنصیرآباد فتح محمد خجک اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ بلال شبیر پرنسیپل محمد ایوب منصور نے ہیلپنگ ہینڈ کی خدمات کوسراہاتے ہوئے  کہاکہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ کمشنر نصیرآباد نے ایک افطاری بچوں کے ساتھ منانے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن