لسبیلہ(نامہ نگار)حب شہر میں ایک بھی یوٹیلیٹی سٹور نہیں جبکہ بلوچستان کے سب ضلعوں کی چھوٹی بڑی تحصیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز ہیں حب میں کوئی یوٹیلیٹی سٹور ہے نہ کوئی رمضان میں کوئی سستے بازار کا انقعاد کیا گیا جس سے اس مہنگائی میں یہاں کے عوام کو کوئی ریلیف پیکج اور سستے کھانے پینے کی اشیاء خورد نوش میسر ہوں حب کے شہریوں اور عوامی حلقوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تاکہ عوام کو یہ سہولت میسر ہو سکے۔