چین، تبت کے پوٹالا پیلس میں قدیم تحریروں کی 11لاکھ سے زیادہ فائلوں کو محفوظ کرلیاگیا


لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار علاقے کے پوٹالا پیلس میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 3ہزار281 قدیم کتابوں اور دستاویزات کی 11لاکھ سے زیادہ فائلوں کو محفوظ کیا گیا ہے۔اس کامیابی کا اعلان 2018 کے آخر میں شروع ہونے والے 10 سالہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر خطے میں آثار قدیمہ کے تحفظ سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد 30کروڑ یوآن (تقریبا 4کروڑ70لاکھ امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری سے اس محل میں قدیم تحریروں کو محفوظ کرنا ہے۔علاقائی دارالحکومت لہاسا میں واقع پوٹالا محل، تبت کے بادشاہ سونگٹسن گامپو نے ساتویں صدی میں تعمیر کیا تھا جس کی 17ویں صدی میں توسیع کی گئی۔اس محل کو 1994 میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جس میں میں انتہائی قیمتی صحیفے، تاریخی دستاویزات، اور قیمتی آثار بشمول مجسمے، پینٹنگز اور فریسکوز کا مجموعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن