سیئول(شِنہوا)جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات چیت کرنے کیلئے امریکہ کے سینئر جوہری ایلچی پیر کے روز جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے سنگ کم نے سیئول میں جزیرہ نما کوریا میں امن و سلامتی کیلئے جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے نو کیو دک سے ملاقات کی۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس کے دوران سنگ کم نے کہا کہ واشنگٹن عوامی جمہوریہ کوریا کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بارے میں سیئول کے خدشات سے اتفاق کرتا ہے۔امریکی ایلچی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ سیاق و سباق کے تناظر میں اشتعال انگیز رویے کا ذمہ دارانہ اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔نو کیو دک نے عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے ایک نئے ٹیکٹیکل گائیڈڈ ہتھیار کے حالیہ ٹیسٹ فائرنگ کے حوالے سے کہا کہ اس نازک صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیئول اور واشنگٹن کے درمیان قریبی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
امریکی جوہری ایلچی مذاکرات کیلئے جنوبی کوریا پہنچ گئے
Apr 19, 2022