لاہور(جنرل رپورٹر ) پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی والے پنجاب کے وزیر اعلی کے الیکشن کے نتائج کو بھی تسلیم کریں اور گورنر پنجاب کسی کی ڈکٹیشن پر چلنے کی بجائے وزیر اعلی سے حلف لیں جو ان کی آئینی ذمے داری ہے۔ پر امن اقتدار کی منتقلی کو ملک وقوم کیلئے انتہائی نیک شگون قراردیتے ہوئے کہا کہ اب ملک میںخوشحالی کادورشروع ہوگا ۔
ڈکٹیشن کی بجائے گورنروزیراعلیٰ سے حلف لیں:نیلم جبار
Apr 19, 2022