روزمرہ کی اشیا ء کی مقرر کردہ ریٹس پرفروخت جاری ہے:رانا شکیل اسلم

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ مقرر کردہ ریٹس پرفروخت کی جارہی ہیں۔گورنمنٹ نرخ نامے کے مطابق آٹا تھیلہ فی 10کلو گرام 550 روپے اور رمضان بازار میں 450روپے،چاول سپر باسمتی(نیا) 135روپے فی کلو اور رمضان بازار میں 132روپے، دال چنا (موٹی) 145روپے فی کلو  رمضان بازار میں 143روپے، دال مسور 202 روپے رمضان بازار میں 200روپے، بیسن 145روپے رمضان بازار میں 140روپے، چینی 89 روپے رمضان بازار میں 80 روپے، روٹی (100گرام) 7 روپے، نان 10 روپے، چھوٹا گوشت 900 روپے رمضان بازار میں 880 روپے، بڑا گوشت 500 روپے رمضان بازار میں 480 روپے، کھلا دودھ (فی لیٹر) 85 روپے، دہی 90 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات کی کہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن