اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی وطن پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، سنٹرل کمیٹی اجلاس کی صدارت آفتاب احمد خان شیرپا ئونے کی،اجلاس سے خطاب میں آفتاب شیرپا ئو نے کہاکہ وفاق میں متحدہ اپوزیشن کی حکومت کو ویلکم کرتے ہیں ، وفاق کی مضبوطی صوبائی خودمختاری کیساتھ مشروط ہے ، صوبوں کو انکا حصہ ملنا چاہئیے ، صوبوں کی مضبوطی وفاق کی مضبوطی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی قائم رکھنے میں عدالت عالیہ کا کردار قابل تحسین ہے،اسلام آباد ، الیکشن کمیشن کو بھی مضبوط اور خودمختار کردار ادا کرنا ہو گا ،پی ڈی ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ،سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے عوام میں چہ مگوئیاں ہو رہیں ، قومی وطن پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، مسائل کا حل جلد از جلد انتخابات ہی میں ہے ۔