پیپرا رولز کی خلاف ورزی،کنٹریکٹرز اینڈ جنرل آرڈر سپلائیز کا تحقیقات کا مطالبہ 


گلگت (نامہ نگار ) گورنمنٹ کنٹریکٹرز اینڈ جنرل آرڈر سپلائیز نے حالیہ ہونیوالے پراجیکٹ میں سنگین بے ضابطگیوں اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے درخواست دیدی ۔اس درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مزکورہ پروجیکٹ میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جو کہ پیپرا رولز کے خلاف ورزی اور دوسرے کنٹریکٹر حضرات کے ساتھ ناانصافی ہے متعلقہ زمہ دار افراد نے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے صرف تین من پسند کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور شارٹ آرڈر دیا گیا ہے نظر ثانی اور تحقیقات کی اشد ضرورت ہے یہ کہ من پسند کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرنے پر دوسرے درخواست گزاروں کو شدید زہنی تکلیف ہوئی ہے کیونکہ اس پروجیکٹ میں ہمیں یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔یہ کہ شارٹ لسٹ کمپنوں کے پاس متعلقہ کام کا کوئی خاص تجربہ بھی نہیں ہے جبکہ اشتھار میں کم از کم تین سالہ تجربہ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا اور اسی کو وجہ بنا کر ہمیں پری نہیں کیا گیا اس لئے گزارش ہے کہ غیر جانبدار تحقیات کی جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن