اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چاغی واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ چاغی میں مقامی لوگوں کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ سے متعلق خبریں پریشان کن ہیں۔چاغی میں فائرنگ کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر تشویش ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے، اگر مظاہرین نے قانون کی خلاف ورزی بھی کی ہے تو ان کے خلف قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہئے، وزیراعظم سمیت متعلقہ ادارے چاغی کے واقعے کا فوری نوٹس لیں، چاغی واقعے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، تشدد اور فائرنگ سے نہیں بلکہ مسائل کا حل مذاکرات ہے، مظاہرین کے تحفظات کو سنا جائے۔