تنزانیہ کے دریائے رووو میں  مگرمچھوں نے 6 افراد کو کھا لیا

Apr 19, 2022


دارالسلام (شِنہوا)تنزانیہ میں ساحلی خطے کے ضلع کیبہا کے دریائے رووو میں 2022 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 6 افراد مگرمچھوں کی خوراک بن چکے ہیں۔دوتومی وارڈ کے گاؤں کیمارامیسل کے چیئرپرسن سالوم بونگو نے بتایا کہ جنوری 2022 سے لیکر مارچ 2022 کے درمیان مگرمچھ 6 افراد پر حملہ کر کے انہیںاپنی خوراک بنا چکے ہیں۔سالوم بونگو نے مگرمچھوں کے جان لیوا حملوں کا انکشاف کیمارامیسل کے دیہاتیوں اور کیبہا رورل حلقے کے ممبر اسمبلی مائیکل مواکومو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔سالوم بونگو نے یہ بھی بتایا کہ متاثرین میں ان کے والد بھی شامل تھے، انہوں نے کہا کہ مگرمچھوں نے حملہ کر کے 6 افراد کو اپنی خوراک اس وقت بنایا جب وہ مگرمچھوں سے بھرے دریا سے پانی بھر رہے تھے۔دیہاتیوں نے جان لیوا حملوں کی روشنی میں وزارت قدرتی وسائل و سیاحت کے محکمہ جنگلی حیات سے مگرمچھوں کا تدارک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں