انسانی حقوق کی امریکی رپورٹ میں کئی ایک تضادات ہیں:بنگلہ دیش


ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ حال ہی میں جاری کردہ امریکی انسانی حقوق کی رپورٹ ابہام سے بھرپور ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی 2021 کی ملکی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ پر اپنے ردعمل میں، بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم نے پریس کو بتایا کہ بنگلہ دیش اپنے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو اہمیت نہیں دیتا اور اسے اپنے اندرونی معاملات میں مکمل اختیار حاصل ہے۔معروف مقامی اخبار پروتھم الو کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ اس رپورٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا بنگلہ دیش کے زمینی حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں، رپورٹ کی کئی ایک چیزوں کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں، یہ ایسی چیزیں ہیں جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔ عالم نے رپورٹ میں متعدد تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے ایک حصے میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2018 میں بنگلہ دیش میں 275 ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ لیکن رپورٹ کے ایک اور حصے میں لکھا گیا کہ اس عرصے کے دوران ملک میں 606 ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن