حلف کے بعد دن رات محنت، عوام کی خدمت کریں گے، حمزہ، علیم خان سے ملاقات

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈیفنس میں علیم خان سے ملاقات کی۔ خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، اویس لغاری بھی ساتھ تھے۔ حمزہ شہباز نے علیم خان کا سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے حمزہ شہباز نے کہا کہ علیم خان کے ساتھ نئے پاکستان میں دھوکہ ہوا۔ پنجاب اسمبلی میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ میڈیا نے پرویزالٰہی کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ صوبے کا وزیراعلیٰ ابھی تک حلف نہیں اٹھا سکا۔ حلف لینے کے بعد دن رات محنت کریں گے اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔ اسمبلی میں جو کچھ ہوا قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ صوبے میں چار سال میں صرف کرپشن ہوئی۔ علیم خان نے کہا کہ گھر تشریف لانے پر حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ چار سال ملک کے ساتھ کلھواڑ کیا گیا۔ جمہوریت اپنا راستہ بنائے گی اور جیت عوام کی ہوگی۔ قومی اسمبلی میں بھی آئین پاکستان کی جیت ہوئی، جھگڑوں سے باہر نکل کر عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...