تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں ، اب حساب تو دینا پڑے گا : مریم نواز 

اسلام آباد (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمہارا تحفہ تمہارا مرضی نہیں‘ تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی‘ اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی۔ آنکھیں کھول لو! تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہو گئے۔ اب حساب تو دینا پڑے گا۔مریم نواز نے وفاقی کابینہ سے حلف نہ لینے پر صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اور ریاستی ذمے داریاں پوری نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ عوام کے ٹیکس پر پلتے کی ضرورت نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی اور بیانیہ بھی جعلی ہے۔ تبدیلی بھی جعلی اور اب اکائونٹس بھی جعلی، شرم کرو عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید مؤکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔ تبھی عمران خان کے جلسوں کی تصاویر خلاء سے لی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن