فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی چونگی سٹاپ کے قریب چار ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کر کے ایک کار ، دو موٹر سائیکل ، ایک رکشہ سواروں افراد کو روک کر لوٹ لیا ۔ڈاکو نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر لے گئے۔ بتایا گیا کہ کار سوار بشیر احمد فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو ئوں نے انہیں روک کر لوٹ لیا ۔ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل دو دوستوں کو روکا لوٹے ان سے 30 ہزار رقم اور موبائل چھین کر لے گئے ۔
چوروں نے ایک زمیندار اسلم کی حویلی میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے۔