راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں ملوث 8ملزموں کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا، 13ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسران کی تحویل میں دے دیا،19ملزموں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور8ملزموں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے متعلقہ پولیس سے ریکاڑد طلب کرلیا ہے، عدالتوں پیں نہ ہونے اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے 12ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جبکہ7کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے، 3ملزم کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کر دیا، تمام ملزموں کے خلاف راولپنڈی نے منشیات، شراب، دھوکہ دہی، قبضہ، جواء ، ڈکیتی، چوری، جعلی چیک، دھمکیاں دینے، قتل اقدام قتل ، لڑائی جھگڑہ سمیت دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے اور مجاز عدالتوں میں پیش کر دیا۔