کوہالہ میں زمین کے تنازعہ  پر فائرنگ سے خاتون قتل


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے کوہالہ میں زمین کے تنازعہ پر رشتہ دار نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا پولیس نے بتایا کہ ملزم محمد افسر کا محمد اکبر سے زمین کا تنازعہ تھا جو ان کے گھر داخل ہوا اور فائرنگ کردی جس سے خاتون خانہ سائرہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا پولیس نے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی جبکہ زخمی کو بھی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے.

ای پیپر دی نیشن