راولپنڈی کے متعدد علاقوں میںگیس پریشر کم ہونے کی شکایات بڑھ گئیں  

Apr 19, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)رمضان المبارک  میں سحری اور افطاری کے اوقات میں راولپنڈی شہر اور کینٹ کے مختلف علاقوں ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موہری، خواجہ کا ر پوریشن ، تلسہ روڈ، ٹینچ بھاٹہ، مغل آباد، ڈھوک گنگال، ایئر پورٹ روڈ ، شاپ فیصل کالونی، صادق آباد ، کری روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کہیں تو گیس نہ ہونے اور کہیں پر گیس کا پریشر بہت کم ہونے کی شکایات بڑھ گئیں، غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کے باعث شہریو ں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گھریلو صارفین کیلئے فراہم کردہ گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے سحری اوراورافطاری کے اوقات میں گیس کی بندش اور نہ ہونے کے برابرہے، شہریوں نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کاپریشر بڑھانے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرنے کامطالبہ کیاہے، دھمیال روڈ ، چکری روڈ سے ملحقہ علاقے اشرف کالونی سٹریٹ اے ٹین فائیو اور سکس گلشن سعید گلشن اقبال قائداعظم کالونی خیابان ولاز لیاقت کالونی بینک کالونی دھمیال، کالج روڈ چٹی ہٹیاں، نیامحلہ، گوالمنڈی، بھابڑہ بازار اور دیگر علاقوںمیں گیس کا پریشر کم ہونے اور کئی جگہوں پر گیس کی سپلائی بالکل ہی نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات میں پھنس چکے ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلوں صارفین کو فل پریشر کے ساتھ گیس دی جائے  ۔

مزیدخبریں