راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قتل کے مقدمات میں 1مجرم کو سزائے موت 1کو عمر قید ،2لاکھ اور5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزائیں سنا دی گئیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے قتل کے مقدمہ میں مجرم عادل پرویز کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم عادل پرویز نے رقم کے تقاضے پر فائرنگ کرکے ندیم کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال2018 تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کے مقدمہ میں مجرم تن زیب کو عمر قید اور5لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی، مجرم تن زیب نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے دلشاد کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والدکی مدعیت میں سال2016تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ۔