راولپنڈی کی سڑ کوں پررات گئے منچلوں کے  فلڈ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں رات بھر گلی محلوں میں کرکٹ کے دیوانے فلڈ نائٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہو گئے ، ہر گلی محلے میں جہاں پر بھی اچھی سڑیٹ لائٹ موجود ہو منچلے کرکٹ کھیلتے دکھائی دیتے ہیں، صدر میں آدم جی روڈ پر رات گئے تک کرکٹ کھیلی جاتی ہے اسی طر ح ٹینچ بازاز ، افشاں کالونی ، جھندا چیچی، اقبال روڈ، عمر روڈ، ڈھوک الہی بخش، شاہ خالد کالونی اور فیصل کالونی میں رات گئے تک نوجوان گلیوں میں گڈ بال اور کیچ کر کے نعرے لگاتے سنائی دیتے ہیں، صبح سحری تک گلی محلے کھیل کا میدان بنے ہوئے ہوتے ہیں، راولپنڈی شہر میں گلی محلوں کے اندر کرکٹ اور دوسرے کھیل شہر کے اندر کھیلوں کے گرائونڈ کی کمی کا احساس دلاتے ہیں، راولپنڈی گنجان آباد شہر ہے جس میں چند ایک گرائونڈ موجود ہیں اسی وجہ سے نوجوان جہاں بھی خالی جگہ ملتی ہے وکٹیں کھڑی کرکے کرکٹ کھیلنا شروع کردیتے ہیں، ا س حوالے سے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر کی مختلف خالی جگہوں پر بچوں کے کھیلنے کے میدان بنائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن