واشنگٹن(اے پی پی)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن آسیان اور امریکہ کا سربراہی اجلاس12،13مئی کو واشنگٹن میں ہو گا۔ چینی ذرائع ابلاغ نے آسیان چیئر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ2022 کے لیے کمبوڈیا آسیان کی سربراہی کرے گا ۔آسیان کے رہنما اور صدر جو بائیڈن کووڈ۔19 اور عالمی صحت، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، سمندری تعاون، انسانی سرمائے کی ترقی، تعلیم اور عوام سے لوگوں کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں اور ذرائع نیز کنیکٹیویٹی اور اقتصادی عزم بارے تبادلہ خیال کریں گے۔
آسیان اورامریکہ کاسربراہی اجلاس12،13مئی کو واشنگٹن میں ہو گا
Apr 19, 2022