خلاف کریک ڈائون   کفر آج بھی نت نئے حربے اختیار کر کے اسلام کو دبانا چاہتا ، ثمینہ احسان

Apr 19, 2022


اسلام آباد/راولپنڈی(نا مہ نگار/جنرل رپورٹر)ازل سے لے کر آج تک باطل مختلف شکلوں میں حق کے مقابل برسر پیکار رہا ہے،اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمان حق پر ڈٹ گئے اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے حق و باطل کی جنگ میں کود پڑے اللہ نے حق کو فتح دی۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے 17رمضان المبارک یوم بدر کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کفر نت نئے حربے اختیار کر کے اسلام کو دبانا چاہتا ہے۔لیکن اسلام کا چراغ سورج کی تندوتیز روشنی اور گرمی کی ماند ہے،اس کی روشن کرنوں کو باطل اپنی ظلمتوں سے وقتی طور پر چھپا تو سکتا ہے پر اس کی گرمی وشدت کا مقابلہ کبھی نہیں کرسکا اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا ممکن ہے۔ثمینہ احسان نے کہا کہ آج بھی مسلمان اگر فضائے بدری پیدا کر لیں، تقوی،صبر اور جذبہ ایمانی کی صفات سے متصف ہو جائیں تو پھر دنیا کی کوئی باطل طاقت و قوت ان کے مقابل کامیاب نہیں ہو سکتی اور فرشتے آج بھی مسلمانوں کی مدد کو اتر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں