ضلع چکوال میں ڈینگی کے دو  مریض سامنے آگئے 

Apr 19, 2022


چکوال(نامہ نگار)ضلع چکوال میں ڈینگی کے دو  مریض سامنے آچکے ہیں اور مقامی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ موجود ہے لہذٰا اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار اد اکریں گے۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے گھر کے ماحول پر کڑی نظررکھیں اور خصوصی طو رپر چھتوں پر پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں اور گھروں کے اندر بھی پانی کوڈھانپ کررکھیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے ڈینگی کے حوالے سے میڈیا کو پیغام دیتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی لاروا کی جانچ پڑتال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ضلع چکوال میں ڈینگی سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے تھے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ متعقلہ حکام سے تعاون کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔پٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے ضلع میں ڈینگی کنٹرول کے لئے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے مامور کی گئی سرویلنس ٹیمز سے مکمل تعاون کیا جائے۔ 

مزیدخبریں