گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مقامی رہنمائوں چوہدری مظہر حسین وارثی، حبیب الرحمن مغل،حاجی شبیرنے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کر کے دکھایا ہے مسلم لیگ ن کا دور اقتدار پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یادگار دور تھا اب ایک پھر میاں شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان میں میگاپراجیکٹس کا آغاز ہوگا جبکہ حمزہ شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پنجاب میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی نااہلیوں سے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مگر اب مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان حقیقی معنوں میں تعمیرو ترقی کے سفر پر گامزن ہوگا۔