کورنگی ٹائیگرز اور حنیف خان الیون کی فتوحات


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ کے پانچویں روز کورنگی ٹائیگرز نے ربانی ایچ سی کو 9-14سے شکست دیدی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 4-8 کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے تیز اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ تاہم فاتح ٹیم نے مزید 6 گول کرکے کامیابی حاصل کرلی، کورنگی ٹائیگرز ایچ سی کے رانا عبداللہ نے دس گول کرکے اب تک کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ انفرادی گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا, رنز عبداللہ نے ,10,12,15,17,32,33, 36,38اور 39 ویں منٹ میں گول کرکے مخالف ٹیم کو بے بسی کر دیا، فاتح ٹیم کے ذیشان امتیاز اور رانا نذاقت نے دو دو گول کرکے برتری کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ربانی کلب کے منیر عباس چھٹے، ساتویں اور دسویں، نوشاد علی چھٹے اور چالیسویں، فاضل خان 23 ویں اور 31ویں جبکہ زنیر خان اور عادل علی نے آٹھویں اور 34 ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی۔کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں حنیف الیون نے سی ہاکس کلب کو دس کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 4-4 گول سے برابر تھا، دوسرے ہاف میں حنیف الیون کے تجربہ کھلاڑیوں نے مخالف کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے تاہم سی ہاکس نے بھی ان کے حملوں کا بھر پور جواب دیا۔ فاتح ٹیم کے اولمپیئن حسیم خان نے 12,19,21 اور 25 ویں منٹ میں، واصف رضا 13 ویں اور 12 ویں، رضوان خان نے 33 اور 36 ویں منٹ میں جبکہ عاصم خان اور عادل حسین نے ساتویں اور 36 ویں منٹ میں گول کئے۔ مخالف ٹیم کے بلال احمد 16,18 اور 23 ویں منٹ میں گیند جال میں پھینکنے میں کامیاب رہے، دیگر کھلاڑیوں میں نعمان نے 20 اور 28 ویں منٹ میں جبکہ ایم ندیم نے دسویں منٹ میں گول کرکے خسارہ 6-10 کردیا۔میچ کے مہمان خاص ٹاپ سٹی ون ساؤتھ ریجن کے مارکیٹنگ ہیڈ عمران سلیم نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن سے قومی کھیل کا مستقبل وابستہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن