کراچی (پی پی آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے 50 ہزار پائونڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔باکسرعامرخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔