رمضان فٹبال کپ، آرمی کی فائنل میں رسائی ،برما آفریدی کو شکست

Apr 19, 2022


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )آرمی نے برما آفریدی کو دلچسپ مقابلے کیبعد ایک گول سے ہراکردوسرے نیاناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آرمی کا مقابلہ فائنل میں آج مدھو محمڈن سے ہوگا۔ نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کو ایک اور زبردست میچ دیکھنے کو ملا۔ جس میں پاکستان پریمیئر لیگ کی صف اول کی ٹیم پاکستان آرمی اور کورنگی کی برما آفریدی کے درمیان جوڑ پڑا۔ کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ میچ کا واحد گول اکیاون ویں منٹ میں آرمی کے علی رضا نے اسکور کرکے کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ جو کھیل اختتام تک برقرار رہی۔ بر ما آفریدی کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی کئی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرناصر اسماعیل نے فاتح ٹیم آرمی کے اسٹرائیکر علی رضا کو مین آف دی میچ قرار دیا۔ مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ علی رضا کو پیش کیا۔ اس موقع پر سلمانز فوڈز کے کنٹری ہیڈ سرفراز احمد خان منیجر اسپورٹس محمد آصف و دیگر بھی موجود تھے۔ میچ تو برما آفرید کی ٹیم ہار گئی لیکن چمن سے آیا ہوا برما آفریدی کا کھلاڑی معراج خان اپنے منفرد انداز اور کھیل کے سبب شائقین کا دل جیتنے مین کامیاب رہا۔ اور تماشائیوں کی بھرپور توجہ کا مرکز رہا۔ میچ کے اختتام پر پرستاروں نے معراج کو کندے پر اٹھا لیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی لیں۔  ٹورنامنٹ کا فائنل آج  منگل کی رات گیارہ بجے گلشن اقبال کی مدھو محمڈن اور پاکستان آرمی  کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں