شارجہ میں آخری گیند پر میانداد کا چھکا، دہائیوں بعد بھی بھلایا نہ جاسکا


لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاک بھارت ٹاکرا ہو اور سنسنی خیز نہ ہو ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آیا ہے۔بعض میچز توایسے ہیں جو تاریخ کا ایسا حصہ بن  گئے ہیں جنہیں شاید صدیوں بعد بھی یاد رکھا جائے گا۔ایسا ہی ایک میچ 1986 کا آسٹرل-ایشیا کپ کا فائنل بھی ہے جس میں پاکستان نے تاریخ ساز فتح حاصل کی تھی جو 3 دہائیوں سے زیادہ وقت  گزر جانے کے باوجود شائقین کو یاد ہے۔شارجہ کے گرائونڈ میں 36سال قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے اور پاکستان کی آخری وکٹ باقی تھی۔ ایسے میں جاوید میانداد نے بھارتی بالر چیتن شرما کو آخری گیند پر چھکا لگا کرپاکستان کو فتح دلوادی تھی۔اس تاریخی لمحے کو شائقین کرٹ تین دہائیوں سے زیادہ کا وقت گزرجانے کے باوجود نہیں بھولے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن