کامرس ڈویژن ،سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 56کروڑ 13لاکھ سے زائد فنڈز جاری

Apr 19, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری بورڈ کیلئے مجموعی طور پر اب تک  2کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 4کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ جبکہ کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک  54 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے ایک ارب 12کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

مزیدخبریں