روہڑی میں مسلح افراد نے  موٹر سائیکل چھین لی سکھر میں نکاسی آب کا نظام بدستور مفلوج، شاہراہوں پر پانی جمع


سکھر (بیورورپورٹ)  محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلدیہ اعلی سکھر کی نااہلی ،نکاسی آب نظام بہتر نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ،میونسپل کارپوریشن کے افسران سکھر کے منتخب نمائندگان کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت، مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں کروڑوں روپے کے جاری نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام کئی ماہ گذرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکے ہیں شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز ،اہم سڑکیں ،مصروف ترین تجارتی مراکز میں گذشتہ کئی ماہ سے نکاسی آب نظام کا نظام خراب ہے صفائی عملے کی غفلت کی وجہ سے جہاں سکھر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز و اہم و مصروف ترین سڑکوں میں نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہو رہا ہے وہی شہر کی اہم ترین مصروف سڑک ملٹری روڈ پر بھی نکاسی آب نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں پانی جمع ہورہا ہے گندہ پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرینج سسٹم کی خرابی کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور متاثرہ افراد نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے شکایات کے باوجود افسران و منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ شہر میں صفائی کی بہتری ، نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں شہروں نے بالا حکام نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں   سکھر میں انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ و منتخب نمائندگان کی عدم توجہی مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر ہونی والی سڑکوں کو ترقیاتی کام کی آڑ میں کھدائی کرکے سرکاری خزانے کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے ۔ سکھر کے علاقے ورکشاپ روڈ نزد ہاکی گراؤنڈ کے قریب تعمیر شدہ سڑک کھود کر ملبہ سڑکوں پر ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث علاقے کے مکینوں سمیت مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،لیکن انتظامیہ مذکورہ سڑک کے پڑے ملبے کی وجہ درپیش مشکلات دیکھنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن