سرا ئے سدھو(نامہ نگار) منتخب اراکین کے گھروں پر حملے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے، عمران نیازی71 جیسے حالا ت پیدا کرکے ملک کو تقسیم کر نے کے منصو بے پر عمل پیرا ہیں، احتجاج کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلایا جارہا ہے، گورنر پنجاب صو بہ میں آئینی بحران پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی باقیات میاں نوا ز شریف کی واپسی سے خائف ہے، حمزہ شہبا ز کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا نیادور شروع ہونے جارہا ہے، ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ کے صو بائی راہنماء رانا عرفان احمد خان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ضلع خانیوال رانا عبدالرحمن خان،مر کزی جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا صاحبزادہ عبدالمجید انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ گورنر ہنجاب کا منتخب وزیرزاعلیٰ پنجاب حمزہ شہبا ز شریف کی حکلدف برداری مو خر کرنا نہ صرف ایوان بلکہ پنجاب کے عوام کی بھی توہین کے مترادف ہے۔
منتخب اراکین کے گھروں پر حملے‘ احتجاج کی آڑ میں انتظار پھیلایا جا رہا‘ رانا عرفان
Apr 19, 2022