لودہراں (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر مرزا محمدناصر بیگ اور مرزا علی بیگ نے پریس کلب لودہراں کے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا سابق وفاقی وزیر مرزا محمدناصر بیگ نے کہا کہ میں لودہراں شہرکے حلقہ NA-161 سے ایم این اے کا امیدوار ہوں اہل علاقہ کے پر زور اصرار پرالیکشن میں حصہ لے رہاہوں بہت جلد ہی لودہراں کی عوام سے مشاورت کے بعد سیاسی پارٹی کا اعلان کرونگا سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے سینکڑوں کی تعداد میں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں بھی فراہم کیں ۔
اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا‘ ناصر بیگ
Apr 19, 2022