لڈن(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہاہے کہ فلیٹیز ہوٹل کا سی ایم حلف لینے کے لئے سڑکوں پر پھرتا رہا، گورنر پنجاب نے غیر قانونی الیکشن کے سی ایم سے حلف نا لے کر قوم کاسر فخر سے بلند کردیا، چوروں کا پورا ٹبرملک پر مسلط ہوناچاہتا ہے، پنجاب اسمبلی میں پولیس کے جتھے داخل کروا کر معززایوان کی توہین کی ہے، ریاستی ادارے امپورٹڈ حکومت کا ساتھ نادیں لڈن میں پی ٹی آئی ٹائیگرز کا بہت بڑا جلسہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوے کیا چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہاکہ ن لیگی گلوں بٹوں نیاسمبلی کا ماحول سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا۔