ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات کا انعقاد ہے:عمران مصطفٰی


ملتان(سماجی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ڈی جی خان ڈویژن کا اجلاس انچارج مرکزی سیاسی کمیٹی و صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر کی صدارت میں ہوا ، پریس کانفرنس  کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ،موجودہ ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات کا انعقاد ہے  ،موجودہ سیاسی کلچر پوری دنیا میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے ،ہمارے ملک کے منتخب نمائندوں کا طرز عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ،جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا پاکستان سنی تحریک سب سے پہلے اس کے خلاف میدان عمل میں نظر آئے گی ،اس موقع پر ڈی جی خان ڈویژن کے نئے عہدے داران کا بھی اعلان کیا گیا علامہ سجاد حسین باروی ڈویژنل صدر ، محمد طفیل صدیقی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان منتخب ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب  قاضی ذوالفقار حسین ،ڈویژنل صدر سجاد حسین باروی ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد طفیل صدیقی ،ضلعی جنرل سیکرٹری مظفرگڑھ علامہ فاروق باروی ،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈی جی خان نور خان و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن