مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے:ایم ڈی واسا


ملتان ( نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا  ہے کہ ادارہ اپنے محدود ذرائع آمدن سے ہی اپنے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کر رہا ہے واسا  کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے ہم بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے ہی شہریوں کی بہترسے بہتر خدمت کر سکتے ہیں غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات پر قابو پا کر یہ رقم فراہمی و نکاسی آب سے متعلق  شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے  اور ان کی شکایات کے ازالے پر صرف کی جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیڈ آفس شمس آباد  میں آئندہ مالی سال 2022_2023  کے پری بجٹ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں تمام شعبوں کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی آمدن اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور واسا بلوں کی مد میں 2022_2023  کے لیے آمدنی کا ٹارگٹ 60کروڑ روپے سے بڑھا کر 75 کروڑ روپے مقرر کر دیا گیا اس دوران ایم ڈی واسا نے  ذرائع آمدنی میں اضافہ کے لئے واسا کی ملکیتی اراضی کی ٹھیکے یا لیز پر  نیلامی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن