جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) میونسپل کمیٹی جہانیاں میں قائم رمضان بازار شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگیارمضان بازار میں اشیائ خوردونوش کے ریٹس عام بازار سے زیادہ ہیں جبکہ ٹماٹر پیاز وغیرہ کے ریٹس میں بھی کافی فرق دیکھائی دیتا ہے خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ قیمتوں کی زیادتی پر جب بات کی جاتی ہے تو اسٹالز پر تعینات ملازمین بدتمیزی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سامان لینا ہے تو لو نہیں تو یہاں سے چلے جائیں شکایات سیل پر کوئی آفسر موجود نہیں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مقامی آفسران دفتروں تک محدود ہیں گوشت کے اسٹالز پر نہ گوشت ہے،اور نہ ہی کوئی عملہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں نے عملہ کے نارواسلوک پرڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے اور رمضان میں اشیائ خوردونوش کے ریٹس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.۔