نااہل ، نالائق حکومت کا خاتمہ آئین اور عوام کی فتح ہے:راؤ شہزاد سیکرٹری بلدیات کا لیاقت پور میں  رمضان بازار کا دورہ‘ سٹالز کا معائنہ

Apr 19, 2022


لیاقت پور‘ خان بیلہ ( نمائندہ نوائے وقت ‘نامہ نگار ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب عامر عتیق خان نے کہا ہے کہ آفیسرز کی کمی سے محکمہ کو مشکلات درپیش ہیں لیاقت پور میں مستقل چیف آفیسر کی تعیناتی کے لیئے کوشش کی جائے گی۔ رمضان بازار لیاقت پور کے وزٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لیئے تمام اقدامات کیئے جا رہے ہیں، انہوں نے رمضان بازار میں لگے سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود صارفین سے معلومات حاصل کیں انچارج چیف آفیسر مسرت عباس اور چیف سینٹری انسپکٹر نصر اقبال نے صوبائی سیکرٹری کو گلدستہ پیش کیا اس موقع پر تحصیلدار طاہر محمود بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں