اسلام دشمن پھرہماری صفوں میں گھس کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: اللہ دتہ کاشف


ملتان (سپیشل رپورٹر)جنرل سیکرٹری متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا کہ غزوہ بدر حق و باطل کے درمیان تفریق کا نام اورجرات و استقامت کا پیغام دیتا ہے،اس عظیم معرکے کے ہر پہلو میں ہمارے لئے اسباق پوشیدہ ہیں اور ہم انہی اسباق و عوامل کو اپنا کر دنیا وآخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیںان خیالات کا اظہار 17رمضان المبارک غزوہ بدر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دوبارہ ہماری صفوں میں گھس کر انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ان کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مسلم امہ کو اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔نائب صدر علامہ عون محمد نقوی،سنٹرل ایگزیکٹیو، وسیم ممتاز،ڈویژنل حافظ ظفر قریشی، شیخ ارشد محمود،سنٹرل ایگزیکٹیوعلامہ ایوب مغل،ضلعی صدر ملک عمران یوسف،سنٹرل ایگزیکٹیو شیخ صلاح الدین نے کہا کہ غزوہ بدر نے یہ ثابت کردیا کہ ثابت قدمی،جذبہ جہاد،شوق شہادت،اطاعت امیر سے کڑے حالات کو اچھے حالات کی طرف موڑا جاسکتا ہے،محض دنیاوی وسائل،آلات جنگ اور سپاہیوں کی کثرت ہی جنگ جیتنے کیلئے کافی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ حق  باطل کے ساتھ کسی مرحلے اور کسی سطح پر بھی سمجھوتے کا روادار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...