یتیموں کو سہارا دینا الخدمت کا مشن ہے،م حمد عبدالشکور

Apr 19, 2022

لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان آرفن کئیر فورم کے زیر اہتمام ملک بھر میں’’یوم یتامیٰ‘‘ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ایسی ہی ایک پر وقار تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم و صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمدعبدالشکور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یتیم بچوں کی فلاح و بہبود ، کفالت کی اہمیت اوربحیثیت قوم ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ہمارا مشن ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے۔اس وقت الخدمت ملک بھر میں 19ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے۔صدر پاکستان آرفن کیئر فورم پنجاب وقاص انجم جعفری نے کہا کہ کسی یتیم کا سہارا بننا بڑی سعادت ہے۔ الخدمت اور یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔تقریب سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔ بچوں میں عیدی اور مختلف تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب میں نامور کالم نگار سعد اللہ شاہ ، صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی ، الخدمت فاؤنڈیشن،غزالی،ایچ ایچ آرڈی،روشنی ٹرسٹ ،یتامیٰ کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں دیگر اداروں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں