ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا دورہ ملتان‘ سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات

Apr 19, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ ملتان کا دورہ کیا۔افسران سے ملاقات کے دوران آپریشنز، لیگل،لائسنسنگ، ایڈمن اور تعلقات عامہ کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سائلین کے مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ‘ تمام ونگز اور افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گزشتہ تین ماہ میں آْپریشنز ونگ نے جنوبی پنجاب میں 40133 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا‘ 123 فوڈ پوائنٹس کو اصلاح تک بند جبکہ 4713 فوڈ پوائنٹس کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں رمضان بازاروں اور سحروافطار پوائنٹس میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں عوام کومعیاری اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں