کنڈکٹر چوری کیس‘ پولیس نے رشوت لیکر ملزم کو بے گناہ کر دیا

Apr 19, 2022


 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) گرڈسٹیشن جہانیاں166ڈبلیوبی سے چوری کروائی گئی 14 لاکھ  روپے ما لیتی واپڈا ٹبہ سلطانپور کی مین تارڈاگ کنڈیکٹر کی چوری کا مقدمہ ایس ڈی اوسب ڈویژن ٹبہ سلطانپور محمد احمد کی مدعیت میں ملزمان گرڈسٹیشن انچارج محمد آ صف لائن مین اور2گارڈزپردرج کیاگیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور ظہوراحمدچھینہ نے محمد آصف کو بے گناہ کرنے کے لئے ساڈھے چارلاکھ روپے میں سودہ طے کرلیا ۔ مرکزی ملزم محمد آ صف کو بے گناہ کردیاگیا شہریوں آ صف زیدی،ندیم شاہ، محمدفیاض،عقیل احمد،ابراراحمد،ناصرحسین، شہبازاحمدودیگرنے حکام سے مطالبہ کیا کہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں