ممبئی(آئی این پی)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)کورونا وائرس کی زد میں آگئی۔آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپٹلز کے ایک غیر ملکی کھلاڑی سمیت مزید دو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد فرنچائز میں کورونا کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔نئے کیسز کیپٹلز کے اگلے میچ سے دو دن قبل سامنے آئے ہیں جو پنجاب کنگز کے خلاف پونے میں شیڈول ہے۔ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ کہ آیا یہ میچ کورونا سے متاثر ہوگا یا نہیں لیکن کیپٹلز کی ٹیم مینجمنٹ نے پیر کو پونے کا طے شدہ سفر منسوخ کر دیا ۔